|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2025

افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک  اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا نصب ڈیوائس سے ہوا۔