|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بز نجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالد لانگو منگل یا بدھ کو احتساب ہیڈکوارٹر میں پیش ہوجائینگے ۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت میر خالد لانگو اپنے آبائی گاؤں خالق آباد میں ہیں اور توقع ہے کہ منگل یا بدھ کو وہ احتساب ہیڈکوارٹر میں پیش ہونگے ۔