کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والے مولوی صاحبان کو اچانک بلوچستان کے عوام کی فکر شروع ہوگئی ہے بلوچستان کوآگ و خون میں مبتلا کرنے والے شہید نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کرنے والی حکومت کے حصہ داروں کا نیشنل پارٹی پر تنقید حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے جنہوں نے بلوچستان کی پوری دولت پر ڈاکہ ڈالا آج وہی چور سب سے زیادہ شور مچارہے ہیں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع جس نے اپنی پارٹی کو نہیں بخشا گزشتہ دنوں سب کے علم میں ہے کہ ان کی ممبر شپ کو پارٹی نے معطل کردیا تھا نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی و سیاسی پارٹی ہے جس نے اپنی اڑھائی سالہ دور اقتدار میں بلوچستان کے امن و امان کی ابتر صورتحال پر قابو کرکے بلوچستان کے حالات کو بہتر کرنے میں اہم کردارادا کیا بلوچستان میں تمام ادارے مفلوج تھے اور تباہ حال تھے لیکن نیشنل پارٹی کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لانے میں کامیاب ہوا ادارے مستحکم ہوگئے تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کی نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ سیاسی گروپس ایک بیورو کریٹ کی چوری کے الزام میں نیشنل پارٹی کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ریکوڈک کو محفوظ بنادیا ریکوڈک پر واویلا کرنے والے مولوی دس سال تک بی ڈی اے ،پی اینڈ ڈی کا کرتا دھرتا تھا تمام ایگریمنٹس بی ڈی اے کی جانب سے ہوئے جس میں بلوچستان کی قومی دولت کو کمپنی کے سپرد کردیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیکر بلوچستان کی قومی دولت کو محفوظ بنادیا بی ڈی اے کے سیاہ کرتوت آہستہ آہستہ عوام کے سامنے نمایاں ہوتے جائیں گے اور مولویوں کا چہرہ بھی بے نقاب ہوتا جائے گا نیب زدہ ملا و سیاسی رہنما اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنے کیلئے نیشنل پارٹی کی قیادت پر الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں انکا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے ہے عوام کی یادداشت اتنی کمزور نہیں کہ پرویز مشرف کے ساتھ کون اقتدار میں شریک تھے جس نے بلوچستان کے پرامن حالات کو حالت جنگ میں تبدیل کردیا۔