|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ عوام کے قومی مفادات کومقدم رکھتے ہوئے بلوچ سرزمین کی دفاع اورقومی تشخص کوبرقراررکھنے کیلئے اصولوں پرکبھی بھی سودابازی نہیں کی اورنہ ہی کسی قسم کی قربانی سے دریغ کیا22مئی کومستونگ اور24مئی کوقلات میں تاریخی جلسہ اہمیت کی حامل ہے اورموجودہ حالات میں ان جلسوں کی بلوچ سرزمین اورسیاست پرگہرے مثبت نتائج برآمدہونگے ان تاریخی جلسہ عام سے پارٹی کے قائدسرداراخترجان مینگل اوردیگرمرکزی رہنماء خطاب کرینگے پارٹی کے کارکنان اس جلسہ عام کوکامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں اورجملہ توانائیوں کوبروئے کارلاتے ہوئے کامیابی سے ہمکنارکرکے اپنی تنظیمی اوروطنی فرائض کواداکریں اس وقت بلوچ عوام کی نظریں بی این پی پرمرکوزہیں جوسیاسی اورجمہوری اندازمیں حکمرانوں کے نارواں پالیسیوں اوراستحصالی منصوبوں کوناکام بنانے میں سراپااحتجاج جدوجہدمیں مصروف عمل ہے ان خیالات کااظہارپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ کوئٹہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی ایڈووکیٹ ‘مرکزی ہومین رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘مرکزی کمیٹی کے اراکین وضلعی صدراخترحسین لانگو‘غلام نبی مری‘شکیلہ نویددہوار‘میرجمال لانگو‘منورسلطانہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس کی صدارت ضلعی صدراخترحسین لانگونے کی اس موقع پرضلعی سینئرنائب صدریونس بلوچ‘میرغلام رسول مینگل‘ملک محی الدین لہڑی اورڈاکٹرعلی احمدقمبرانی سمیت پارٹی کے سینکڑوں عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں مستونگ اورقلات کے جلسہ عام کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اوردوستوں نے مختلف تجاویزپیش کئے گئے تمام یونٹوں کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پار ٹی پرچم سمیت اپنے علاقائی جلوسوں کی صورت میں بروزاتوار22مئی صبح ساڑھے آٹھ بجے کوسوناخان تھانہ مستونگ روڈپہنچ جائے جلسوں کوکامیاب بنانے کیلئے شعورآگاہی مہم کے سلسلے میں سردارمنیراحمدمینگل روڈبرماہوٹل میں کیمپ بھی لگایاجائیگاانہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے عوام 22اور24مئی کواپنے گھروں سے نکل کرپارٹی کی تاریخی جلسوں میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیں کہ بی این پی یہاں کی عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے جویہاں کے عوام کی حقوق کی حصول ارمانوں ‘احساسات اورجذبات کی عکاسی کرتے ہوئے ہرمشکل اورکٹھن وقت میں عوام کی صفوں میں موجود عوام کے خلاف رواں رکھے گئے منصوبوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی مانندکھڑے جدوجہدمیں مصروف ہے پارٹی کارکنوں کی شہادتوں اورقربانیوں کی بدولت آج بی این پی ناقابل شکست ومنظم قوت حیثیت میں موجودہے جوبلوچ عوام کی ساحل ووسائل حق ملکیت کے حصول کی خاطرعوامی پذیرائی میں اضافہ کاسبب بن رہی ہے اورپارٹی کی پذیرائی میں ہائے روزاضافہ اس بات کی غمازی کرتاہے کہ یہاں کے باشعورعوام نے دیگرجماعتوں کومستردکیاہواہے جنہوں نے معمولی مراعات کی حصول کیلئے حکمرانوں سے سودابازی کرکے بلوچستانی عوام کومظالم کے سامنے آنکھ بندکرکے تن وتنہاچھوڑاہے لیکن بی این پی عوامی قوت اورسیاست پریقین رکھتے ہوئے یہاں کے عوام کی قومی مفادات کے خاطرکسی بھی صورت میں اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اورمادروطن کے ایک ایک انچ کی دفاع کیلئے سیاسی وجمہوری اندازمیں ہرفورم پرآوازبلندکرتے ہوئے قوم وطن دوستی کی سیاست فکروفلسفے اورپرچارکوعام کرنے میں جدوجہدکریں گے انہوں نے کہاکہ بی این پی کے کارکن عوامی رابطہ مہم تیزکرتے ہوئے یہاں کے عوام کوسیاسی جلسوں میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کویقینی بنائیں منظم سیاسی وجمہوری جدوجہدکے بغیرکسی بھی صورت میں ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہیں اورنہ ہی جدوجہدکوآگے بڑھاسکتے ہیں ۔