|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر بہترین کام کرنے پر وزیرخزانہ اور پوری معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد کہ انہوں نے بجٹ پر بہت اچھا کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے، جنوبی وزیرستان مین ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔