کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں دو مختلف واقعات میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے2افراد لال محمد اور حبیب خان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی
اور علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ جنگل پیر علی زئی کے مقام پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے گان نامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے لیویز کے عملے نے نعش ہسپتال منتقل کر دی گئیں نعشیں ضروی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی پولیس اور لیویز کا عملہ کر رہا ہے ۔