|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2025

بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔