|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 50 سے زیادہ اراکین ہیں، اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد پی ٹی آئی کارکنان یوم نجات منائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بےروزگار ہو اور سیاست چھوڑ دیں۔

 گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علیمہ خان تو مائنس بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ  مولانا فضل الرحمان سیاسی شخصیت ہیں، ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔