|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2025

امریکا نے ایران کے بینکنگ نیٹ ورک  پر  مزید پابندیاں عائد کردیں۔

 ایران کے بینکنگ نیٹ ورک پر عائد مزید پابندیوں کے تحت متحدہ عرب امارات ، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کچھ کمپنیاں بلیک لسٹ کردی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ  کی جانب سے  بلیک لسٹ کی جانے والی کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرامز کی مالی و تیکنیکی معاونت کرنے کا الزام  ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ  کے مطابق ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا تہران کو فائدہ دیا گیا ، ایران سےلین دین کرنے والوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں ۔