|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2016

ہرنائی: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیاتی سردار مصطفی خان ترین کے فرزند اسد خان ترین کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے تمام زندگی اغواء برائے تاوان ، جرائم پیشہ سماج دشمن دہشت گرد عناصر کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ہے سردار مصطفیٰ خان نے خود ضلع پشین میں پشین امن جرگہ کے سربراہ کے حیثیت سے عنایت اہم رول اداکیا ہے آج انکی بیٹھے کی اغواء دراصل اس اہم مہم سے دستبردار کرانے کی کوشش ہے جوکہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے انفورسمنٹ ایجنسیوں کا فرض ہے کہ وہ بلا تاخیر اسدخان ترین کو بازیاب کرائے انہوں نے کہاکہ 25دن پہلے ہرنائی کوئل مائینز سے رات کو دو ادامیوں کو اٹھایا گیا تھا جوکہ آج تک فون پر اغواء برائے تاوان کیلئے ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہین لیکن 25 دنوں میں انکو معلوم نہ کرنا زیادتی اور انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے جسکا تداروق اور اغواء کندگان کی بہ حفاطت بازیابی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ طورخان کے مقام پر نو تعمیرہ شدہ پل کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر عبدالراحیم زیارتوال نے گزشتہ دس سال پہلے مندم شدہ پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی مقام پر پہنچنے ٹرانسپوٹروں ، قبائلی معتبرین پارٹی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا گیا صوبائی وزیر کے ہمراہ پارٹی کے ضلعی سیکرٹری مونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید غفورشاہ، سئنیر معاون سیکرٹری عبدالنعیم ، ضلعی معاونین عبدالشکور وطن جار ، خیرمحمد افغان ، لعل محمد خوستی ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران یوسی کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمینوں ، قبائلی معتبرین ، پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی اہم ترین پل کا افتتاح کیا گیا بعد میں نسیم ترین نے صوبائی وزیر کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ظہرانہ میں قبائلی معتبرین ، پارٹی کارکنوں، ٹرنسپورٹ یونین کے ورکروں ، پارٹی کیسینکڑوں کارکنوں کی تعداد میں شرکت کی ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ طورخان کے مقام پر پل کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے صوبائی وزیرعبدالرحیم زیارتوال ، پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی سید غفورشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی صوبے کا اہم ترین زرعی اور معدنی ضلع ہے ہرنائی ضلع زیارت کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں کے عین دامن میں واقع ہے اور مکمل طورپر بلاک ہے رسلوں و رسائل کے زرئعے نہ ہونے کے قریب ہے انگریزی دور حکومت میں 1886میں ریلوے مکمل ہوئی تھی لیکن روڈ کے زریعے اب بھی ڈویژن ہیڈکوارٹر سے لنک نہیں ہے اور سبی جانے کیلئے 250 میل 400 کلومیٹر مسافت طے کرکے جانا پڑتا ہے ضلع ہرنائی کے اعلیٰ کوالٹی کے سب سے بڑا ڈیوزٹ ہے ہرنائی کے لوگ زندگی کے بہت سے وسائل سے محروم ہے ضلع ہرنائی میں ضلعی آفیسران کے دفاتر اور رہائشگاہ نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی طورخان روڈ پنجاب کو سپلائی کا سب سے اہم راستہ ہے اور اس اہم ترین شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوچکی ہے لیکن مرکزی حکومت اور این ایچ اے تاخیری حربوں سے کام لے رہی ہیں ہرنائی سنجاوی شاہراہ کی فیز لیٹی اور تعمیر کا کام ایمرجنسی بنیادوں پر کرانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے ہرنائی سبی روڈ کی تعمیر ضروری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ سرکاری مشنیری کو عوام کی خدمت پر مامور کریں انہوں نے سرکاری محکموں کے ملازمین سے کہاکہ وہ سرکاری ڈیوٹی ایمانداری محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ تنگی ور اور 8میل ندی اور ہرنائی کوئٹہ شاہراہ امبو ندی اور لغڑندی پلوں کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے پارٹی جو اعتماد کیا ہے انکے اعتماد پر پورا پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور پارٹی نے جنرل الیکشن میں جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد کررہے ہیں تقریب میں بلوچستان ڈولپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر باچاخان ، ایکسین بی اینڈآر صنم خان و دیگر ضلعی آفیسران بھی موجود تھے ۔