|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2025

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات، سیکیورٹی فورسز کا فوری ردعمل: ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق، ان تمام مقامات پر فورسز نے نہایت مستعدی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کی جان، مال اور املاک کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔