|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2025

دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا،بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

سرڈھاکہ واقعہ: فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، جواب سخت ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی” قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوم شہریوں کا قتل ایک ناقابل معافی جرم ہے، اور اس کا جواب انتہائی سخت ہوگا۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، اور ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور قومی اتحاد سے کچلا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، اور “فتنہ الہندوستان” کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کر دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ریاستی جنگ ہے، جس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیا جائے گا اور دہشت کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیا جائے گا۔

انہوں نے قوم سے یکجہتی، حوصلے اور اتحاد کی اپیل کی تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔