|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2025

 وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے 1 لاکھ 35 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔