|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2025

راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان تحریک انصاف میں اختلاف  پر کھل کر بول پڑے ۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، مس انڈر سٹینڈنگ ہے، میری شیخ وقاص اکرم  اور عالیہ حمزہ سے بات ہوگئی ہے۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ’’بانی پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے ہیں 5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، گنڈاپور صاحب بہت اچھے طریقے سے صوبہ چلا رہے ہیں۔ ہماری پارٹی دوسری جماعتوں کی طرح پسند ناپسند پر نہیں چلتی، سیاست میں دل بڑا رکھنا پڑتا ہے، ہم تحریک بھی چلائیں گے، لیکن ہم کوئی گوریلا فورس نہیں،  2سال ہوگئے کامن سینس استعمال کرنی چاہیے، جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں ان کو سوچنا چاہیے‘‘۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے جو فہرسٹ زیرگردش ہے اس میں ایک فہرست جعلی ہے، ہم نے جو فہرست جاری کی اس میں جو نام شامل ہیں وہی ہمارے امیدوار ہیں۔