|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2025

نواب شاہ کے علاقے کیریا موری کے قریب فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا، مقتولین پر مخالفین کے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے، قتل کا واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین مقدمے کی سماعت کے لیے کورٹ جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔