|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2025

تل ابیب ، انقرہ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانےاور ایران پردوبارہ حملوں کی دھمکی دیدی ہے۔

جنوبی اسرائیل میں موجود رمن ایئر فورس بیس کے دورے کے موقع پر وزیردفاع کاتز نے کہاکہ “میں یہاں سے خامنہ ای کو ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، اگرآپ اسرائیل کو دھمکیاں دینا جاری رکھیں گے تو ہمارے لمبے بازو پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ تہران پہنچیں گےاور اس دفعہ خود تم تک بھی ۔

اسرائیلی وزیردفاع کے اس دھمکی آمیز بیان پر فوری طورپر ایرانی حکام کا ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان 12روزہ جنگ ختم ہوئی تھی جس دوران ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد امریکہ کے بمبار طیاروں نے بھی ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر بھی بمباری کی تھی۔