|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2025

قلعہ سیف اللہ ؛ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 8۔اگست کو مسلم باغ ہائی سکول میں شہدا۔

اگست کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام پشتون افغان وطن کو درپیش سنگین قومی معاشی سیاسی حالات میں انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ایسے وقت میں جب حکمران اشرافیہ پشتونوں کی معاشی قتل عام کے درپے ہیں خوف ڈر غالب کرکے پشتون خوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی وسائل لوٹنے کیلئے ہیں

گزشتہ45سالوں سے ہمارا خوان بہایا گیا لہذا وقت ان پہنچا ہے کہ پشتون من حیث القوم اپنی قومی شناخت کی تحفظ اور بقا کی خاطر حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے غور وفکر سیاسی جدوجہد تیز تر کردیں لیویز نظام ایک صدی سے رائج ہے اور بہت قلیل بجٹ میں صوبے کے نوے فیصد علاقے کو کنٹرول کیا ہوا جس میں جرائم کی شرح پولیس کے زیر انتظام علاقے کے مقابلے میں بہت کم ہے نہ جانے کیوں حکمران اس مقامی فورس کو ختم کرنے کے درپے ہیں عوامی نیشنل پارٹی لیویز نظام کو مزید موثر بنانے انہیں جدید آلات اور تربیت سے مزین کرنے کے حق میں ہے

اور اسے پولیس میں ضم کرنے کے خلاف ہے ماضی کی مانند اس عمل کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائیگی 8۔اگست کو پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی کوئٹہ آمد سے صوبے کے حالات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے پارٹی کارکن اور ذمہ داران جلسہ کامیابی کیلئے جدوجہد تیز تر کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کیساتھ اظہار یکجہتی باچا خان مرکز قلعہ سیف اللہ باچاخان مرکز نسائی صوبائی نائب صدر عبدالمالک کاکڑ کی رہائش گاہ پر ضلع اور تحصیل ذمہ داران کیساتھ اجلاس کان مہترزئی میں بشیر کاکڑ کے رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب اور مسلم باغ میں8۔اگست جلسہ گاہ کے معائنے کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی صدر حاجی محمد خان کاکڑ رفیع اللہ کاکڑ بسم اللہ کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا صوبائی صدر کے ہمراہ صوبائی نائب صدر عبدالمالک کاکڑ میونسپل کمیٹی کے چئیرمین مرادخان کاکڑ صادق کاکڑ گل شیرپشتون حاجی احسان اللہ حاجی شفیع کاکڑ بشیر احمد کاکڑ شکور جلالزئی پشتون ایس ایف کے ذمہ داران سمیت دیگر بھی موجود تھے

اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ 8۔اگست کا جلسہ رواں دگرگوں صورت حال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب حکمران اشرافیہ آئین قانون پارلیمان عدلیہ میڈیا اور انتظامیہ سمیت سب کچھ ایک مست ہاتھی کی مانند پاں تلے روندنے پر تلی ہوئی ہے جس کے یقینا اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے

انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ8۔اگست کو مسلم باغ میں منعقدہ مرکزی جلسہ عام اور اس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان کی خصوصی شرکت کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لیں اس سے پہلے انہوں نے مسلم باغ میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر سمیع اللہ کاکڑ کے والد حاجی حبیب اللہ کے نماز جنازہ میں شرکت جبکہ مرکزی سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی ملک امان اللہ کاکڑ کے بھائی ملک نورالدین مہترزئی کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی