|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2025

چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتوں کی ایما پر پشتون افغان ملت کی طویل نسل کشی کیساتھ ساتھ اب ان کی معاشی قتل کے منصوبوں پر عمل جاری ہے

چمن سے لیکر باجوڑ تک پشتون من حیث القوم مشکل حالات کاسامنا کررہی ہے یہ تمام تر صورت حال ہم سے اتفاق و اتحاد کا تقاضا کرہی ہے

جس کی بنیاد ہمیں فخر افغان باچاخان برسوں پہلے فراہم کرچکا 8۔اگست کو شہدا اگست کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عام موجودہ دگرگوں حالات میں انتہائی اہمیت اختیار کرگیا

ہے جس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان ملکی سیاسی صورتحال باالخصوص پشتون خوا اور بلوچستان میں جاری پشتون بلوچ کش پالیسیوں مائنز اینڈ منرل ایکٹ وسائل پر قبضہ گیری دہشتگردی انتہاپسندی کے واقعات باجوڑ آپریشن اور شہید مولانا خانزیب کی شہادت قومی شاہراہوں پر بدامنی کے واقعات لیویز کو پولیس میں ضم کرنے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جیسے اہم ایشوز کو اجاگر کریں گے

کارکن اور ذمہ داران جلسہ کامیابی کیلئے بھرپور تیاریاں جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کی ضلعی مجلس عاملہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے کی اجلاس میں 8۔اگست کو شہدا اگست کی مناسبت سے مسلم باغ میں منعقدہ مرکزی جلسہ عام اور مرکزی صدر ایمل ولی خان کے دورہ کوئٹہ پر تفصیل سے غور وخوض ہوا اس سلسلے میں متعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور بنیادی یونٹوں سے قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا

اجلاس میں چمن پرلت کمیٹی کی سفارشات سے حکومت اور ریاست کی جانب سے رو گردانی سرد مہری کو اولس دشمن عمل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیورنڈ لائن سے متصل تجارت چمن قلعہ عبداللہ کے عوام کی واحد زریعہ معاش تھاجس پر قدغن لگا کر حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کردی جو قابل مذمت عمل ہے

اجلاس میں ضلع میں امن وامان بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سرکاری ملازمین کیساتھ معاندانہ طرز عمل انہیں آئے روز جبرا تعیناتی وتبادلے کے مراحل سے گزارنے کی مذمت کی گئیں اور مطالبہ کیاگیا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملازمین کیساتھ ناروا طرزعمل فی الفور روک لیں اجلاس میں شہدا اگست کی مناسبت سے مسلم باغ میں منعقدہ مرکزی جلسہ عام اور اس میں مرکزی صدر سنیٹرایمل ولی خان کی خصوصی شرکت کو درپیش سنگین قومی معاشی چیلنجوں سے نجات اور وقت اور حالات کی عین مطابق قرار دیا اس سلسلے میں کارکنوں پر زوردیا گیا کہ وہ جلسہ کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔