|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2025

ڈیرہمرادجمالی: نصیرآباد میں زمینداروں اور کسانوں نے زرعی پانی کی شدید قلت اور فصلوں کے جلنے پر انوکھا احتجاج کیا۔

پنجاب میں کچھی کینال کو شگاف پڑنے کے باعث نصیرآباد کی ربیع کینال میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کا بحران جاری ہے، جس کے باعث شالی، تل، سبزیاں اور دیگر فصلات سوکھنے لگیں زمینداروں نے احتجاجاً ربیع کینال کے اندر بیٹھ کر مظاہرہ کیا اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کا آڈیو پیغام بجا کر حکومتی وعدوں کی یاد دہانی کروائی۔

آڈیو پیغام میں صوبائی وزیر نے ربیع کینال کے زمینداروں کو چھ ماہ تک مسلسل پانی کی فراہمی اور ہر قسم کی فصلات کی کاشت کی اجازت کا اعلان کیا تھا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھی کینال سے ربیع کینال کو پانی کی بندش سے نہ صرف اربوں روپے کی فصلات تباہ ہو رہی ہیں

بلکہ ہزاروں زمیندار اور کسان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

“ہم قرضدار ہو جائیں گے، بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو جائے گا زمینداروں نے احتجاج کے دوران ہوئے کہازمینداروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کچھی کینال سے ربیع کینال میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور صوبائی حکومت اعلان کردہ وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے،

ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھا کر سڑکوں اور سرکاری دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا عوامی حلقوں اور زمیندار انجمنوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم زرعی بحران کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ کسانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے۔