|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2016

کوئٹہ:  کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے آپ کے علاقوں پر یقیناًاثرات مرتب ہونگے لہذا ہم سب نے مل کر ان حالات کو کنٹرول کرنا ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز پشتون قبائلی عمائدین سے کوئٹہ کلب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے پشتون قبیلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں آپ کے علاقوں پر اثرانداز ہونے والے حالات کو جیسے آ پ لوگوں نے قابوکیا ہے و ہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں زاتی ر نجشیں ختم کرنی چاہئے امن اور ترقی پاکستان کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے 2،3سال حالات کو نارمل رکھا تو بہتری کی شاہرا ہ پر گامزن ہوجائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے دشمنوں کو اپنی صفوں میں نہ آنے دیں جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہم سب کا دشمن ہے انشاء اللہ پاکستان ترقی کرے گا۔ اور ہم سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے تقریب میں آئی اجی ایف سی میجر جنرل شیر افگن ، وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ، آئی جی پولیس احسن محبوب سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی