کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مذموم واقعات سے حکومت اور عوام کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے اور بلوچستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔