|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2025

کوئٹہ:  کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں دوہرے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشگردی عدالت نے قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی اور شریک ملزم محمد بشیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے کیس ٹرائل کورٹ منتقل کردیا

دوسری متعلقہ عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے کیس میں گرفتار قبائلی رہنما سردار شیر باز خان اور شریک ملزم محمد بشیر کو دس روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر انسداد دہشگردی عدالت نمبر ایک کے جج محمد مبین کی عدالت میں پیش کیا گیا

پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی گئی استدعاگئی عدالت نے ملزم سردار شیر باز ساتکزئی اور محمد بشیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس ٹرائل کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ بارہ کے جج سیف اللہ ترین کی عدالت کو منتقل کردیا متعلقہ عدالت نے ملزمان کا مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا مقدمے کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی جلال خان تاحال مفرور ہے۔