کوئٹہ : بی ایس او شال زون کا ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد، مختلف ایجنڈے زیر بحث سمیت قومی راہشون سردار عطاء اللہ مینگل کے برسی کے موقع پر مرکزی پروگرام کے توسط سے شال میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
زونل آرگنائزر کبیر بلوچ کے منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ جبکہ اعزازی مہمانان بی ایس او کے مرکزی سینیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مقبول بلوچ اور سی سی کے رکن عاطف رودینی بلوچ تھے۔ اجلاس میں بی ایس او شال زون کے جامعہ بلوچستان یونٹ، بیوٹمز یونٹ، ڈگری کالج یونٹ، ایگریکلچر یونٹ، پولی ٹیکنیک یونٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس کی شروعات شہدائے بلوچستان کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے شروع کی گئی، اجلاس کی کاروائی زونل کمیٹی کے رکن شاہد بلوچ نے چلائی۔
اجلاس میں سہ ماہی سیکریٹری رپورٹ، سیاسی صورتحال، تنظیم کاری اور آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث ہوئے۔اجلاس میں شال زون کے یونٹس کے سہ ماہی سیکریٹری رپورٹ پیش کیے گئے اور یونٹس کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچ طلباء کی نمائندہ تنظیم ہیں جس نے بلوچ قومی تحریک میں سیاسی جدوجھد کو آگے بڑھایا
موجودہ حالات میں بلوچ قوم پر انتہائی نازک حالات ہونے کے ساتھ سیاسی خلا بھی موجود ہیں بی ایس او قومی تحریک میں سیاسی جدوجھد سور شعوری بنیادوں پر اس خلا کو پر کرنے کیلئے پر امن سیاسی جدوجھد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں مختلف فیصلے کیے گئے جن میں بلوچ قومی راہشون سردار عطاء اللہ مینگل کے چوتھی برسی کے مناسبت سے بی ایس او کے مرکزی پروگرام کے توسط سے شال میں سیمینار کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بی ایس او شال زون نے مرکزی سیمینار کے زمہ داری ادا کرنے کیلئے تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔
28 اگست کو شال زون کے جنرل باڈی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اکتوبر میں بی ایس او کے 22واں قومی کونسل سیشن شال میں منعقد ہونے پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کا قومی کونسل سیشن بلوچ قومی تحریک میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ قومی کونسل سیشن کا شال میں انعقاد ہونا شال زون شال زون کی خوش قسمتی ہونے کے ساتھ شال کے سیاسی میدان میں ایک نئی جدت لائی گئی۔
جس کی تیاریاں بھرپور انداز میں شروع کی جائی گی۔ بی ایس او شال زون بی ایس او کے تمام زونوں سے آنے والے تمام کونسلران کو استقبال کرکے انکی مہمان نوازی کیلئے تیار ہیں۔