|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2025

سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا،جعفرایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی،دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 ریلوےحکام کےمطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن سے روانہ کردی گئی،کوئٹہ  سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کچھ دیر میں روانہ کردی جائے گی۔