|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2025

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے یکم ستمبر تک کی حتمی ڈیڈلائن دی ہے، اس مہلت کے مکمل ہونے میں اب صرف 25 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومتی اعلان کے مطابق غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل میں کسی بھی قسم کی بدسلوکی یا جبر کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ واپس جانے والوں کیلئے ضروری سہولیات جیسے خوراک، صحت، اور سفری معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کو کنٹرول کرنا اور قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ اداروں نے افغان شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈلائن سے قبل واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔