|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2025

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر یوکرین تنازع کا کوئی بھی حل امن کے خلاف ہوگا۔ یوکرین اپنی زمین قابضین کو نہیں دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے حقیقی حل کے لیے تیار ہے لیکن یوکرین کو شامل کیے بغیر کوئی بھی حل امن کے خلاف ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر کے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔