لاہور: وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے تحصیل دشت میں سپیزنٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
علاوہ ازیں ریلوے ترجمان اور لیویز حکام کے مطابق مستونگ،تحصیل دشت میں سپیزنٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ،دھماکے سے جعفر ایکسپریس کاانجن اور 5 بوگیاںڈی ریل ہو گئے ۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کو کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ،دھماکہ ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد سے ہوا۔ لیویزحکام کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان کے مطابق ریلوے اور سکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں
اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ،سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ مسافروں کو کوئٹہ واپس لائے گی اورسکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا۔