کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کوریگستان بنانے والوں کے خلاف سب کومتحدہوناہوگا
عدل وانصاف وحقوق بلوچستان کیلئے جدوجہد جاری رہے گی بلوچستان کے عوام کوامن وحقوق اورعزت دیجائے توحالات ٹھیک ہوسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفود سے ملاقات اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل ومعدنیات لوٹنے کاراستہ مل کراخلاص ونیک نیتی سے روکھیں گے
لاپتہ افراد کامسئلہ انسانی مسئلہ ہے ان پرسیاست کرنے کی ضرورت نہیں لاشیں پھینکنا طاقت کااستعمال فوجی آپریشن چیک پوسٹوں پر تذلیل سے حالات مزید خراب تعصب نفرت اورردعمل واحساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سلگتے عوامی اجتماعی قومی مسائل کواجاگر اوران کیحل کیلئے کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کیاحکمرانوں نے ہمارے مطالبات حل کرنے کاوعدہ کیااورلکھ کے دے دیاانشا اللہ وعدوں پرعمل درآمد کروائیں گے ووٹرسے کیا ہوا
ہ روعدہ پوراکریں گے گوادرکے عوام کے پینے کے پانی کامسئلہ بہت جلدحل کروادیں گے۔چمن سے گوادرتک بارڈرکھلنے سے کاروبار وتجارت ترقی کریگاغربت بے روزگاری میں کمی آئیگی حکمران وعدوں کے مطابق چمن سے گوادرتک بارڈرزتجارت کیلئے فوری کھول دیں۔
بدقسمتی حکومتی غفلت وکوتاہی اورمافیازسے گٹ جوڑکی وجہ سے بارڈرز سے چندلٹیرے تومالامال ہیں اورروزانہ کی بنیادپر لاکھوں کروڑوں روپے غیرقانونی طورپر کمایے جارہے ہیں لیکن قانونی طریقے سے تجارت وآمدورفت بندکیاگیاہے جس کے خلاف ہم ہرفورم پرآوازبلندکریں گے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔