کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا مؤقف امریکی انتظامیہ کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروہ طویل عرصے سے لسانیت اور حقوق کے جھوٹے پردے میں معصوموں کا خون بہاتے آ رہے ہیں۔ دہشت گردی، دہشت گردی ہے کسی بھی مقصد کے تحت شہریوں کا قتل جائز نہیں دنیا کو چاہیے کہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہو۔