|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2025

کوئٹہ : میرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوہمرمندبنانے روزگارکی فراہمی کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کابنوقابل پروگرام قابل تعریف وقابل تقلیدہے۔

غم سمیٹنے خوشیاں بکھیرنے میں مخیر حضرات الخدمت کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام صوبائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبائی ڈائریکٹر بنو قابل طیب فرید خان،امیر ضلع جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان عبدالمجید سربازئی، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام کوئٹہ محمد فیضان اور صوبائی کوآرڈینیٹر بنو قابل پروگرام محمد ہاشمی نے شرکت کی۔

اجلاس میں بنو قابل پروگرام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور کوئٹہ، جعفرآباد،لورالائی اور گوادر میں پروگرام کی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔ شرکاء نے پروگرام کے فروغ اور مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوتعلیم وہنر سے لیس کرنے کی ضرورت ہے حکمران مقتدرطبقات بلوچستان کے نوجوانوں کوہنر،تعلیم اورروزگاردیکرترقی وخوشحالی دے سکتے ہیں بارڈرزکھول کرتاجروں کوقانونی تجارت کے مواقع دیں منشیات کاراستہ روک کربے راہ روی،پریشانی کاراستہ روکاجائے جماعت اسلامی بلوچستان کے نوجوانوں کوعلم وہنرسے لیس کرکے باعزت روزگاردینے کی کوشش وجدوجہدکررہی ہے

ناخواندگی ،بے روزگاری کی وجہ سے بھی بلوچستان کے حالات خراب ہیں اسلام آباد کے حکمران و اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے نوجوانوں وعوام کوبے روزگارمجبوربے سہارابنانے کی سازش کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کی طرح دیگرپارٹیوں کوبھی نوجوانوں کی تعلیمی سائنسی اورہنروروزگارکی دنیامیں مددکرنی چاہیے۔اجلاس میں پورے بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا