کوئٹہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔
ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اتحاد، قربانی اور محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ ہم وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔بلوچستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صوبے میں شرپسند عناصر ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے یہ عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بلوچستان میں امن و خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھانا ہے اور شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہیانہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، کردار اور محنت سے ملک کا نام روشن کریں اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں، کیونکہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔