|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روس کے ساتھ جاری تنازعے کو ختم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کریمیا پر دعویٰ اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کر دیں۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یوکرینی صدر اگر چاہیں تو روس کے ساتھ جنگ فوراً ختم کر سکتے ہیں، یا پھر لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج  کا دن وائٹ ہاؤس کے لیے “ایک بڑا دن” ہوگا کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما اس سے قبل کبھی ایک ساتھ وائٹ ہاؤس نہیں آئے۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر آج 18 اگست کو واشنگٹن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ جس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اطالوی وزیرِاعظم جیورجیا میلونی اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن بھی شریک ہوں گی۔