|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2025

کوئٹہ: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے بی بی نانی پل ٹوٹنے کی وجہ سے عوام کی سہولت کے لئے منگل کو سبی سے کوئٹہ کے لئے شٹل سروس شروع کردی ہے

ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ شب ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث بولان دریا میں آنے والے سیلاب کے باعث قومی شاہراہ N-65 پر واقع بی بی نانی پل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ N-65 پر ہر قسم کی ٹریفک فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر مذکورہ پل سے بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت بند کردی اور بعد میں اقدامات اٹھاتے ہوئے چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کی گئی جبکہ بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کردی گئی

عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے سبی سے کوئٹہ کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کردیا منگل کی دوپہر 2بجے سبی سے کوئٹہ کے لیے شٹل ٹرین مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔