|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے موبائل ڈیٹا سروسز معطل کی گئیں، جب کہ اب پی ٹی سی ایل کی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر طلبہ، کاروباری افراد اور فری لانسرز انٹرنیٹ کی بندش سے متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال انٹرنیٹ معطلی کی کوئی واضح وجہ یا مدت نہیں بتائی گئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ ہو سکے۔