کوئٹہ: جنرل منیجر بلوچستان ناتھ ریجن نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوئٹہ آغا عنایت اللہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور چیف ایگزیکٹو افسر این ایچ اے محمدشہریار سلطان کی ہدایت پر قومی شاہراہ این اے 65کا دورہ کیاقومی شاہراہ این 65جوکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ ہے
گزشتہ روز کے حالیہ مون سون کی بارش اور دریائے بولان میں آنے والی طغیانی کے باعث بی بی نانی پل کے ایک حصے کو شدید نقصان پہچاجس کی وجہ سے متعلقہ شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔
چیف ایگزیکٹو افسرا ین ایچ اے کی خصوصی ہدایات پر جنرل منیجر بلوچستان نارتھ آغاعنایت اللہ کی بروقت اور صحیح طریقے سے سدباب کرنے اورخصوصاً صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور مکمل تعاون کی مدد سے قومی شاہراہ کو جزوی طور پر چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کردیا گیا
صوبے کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کسی غیرضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں اور متعلقہ پل کی مکمل بحالی میں 5سے 6دن لگ سکتے ہیں۔