|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ نجی سکول کے پرنسپل کے گھر سے 5لاکھ روپے اور زیورات لوٹ لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آغا نوا ب شاہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔جبکہ مستونگ کے علاقے دشت میں گاڑی کی ٹکر سے محمد حنیف ولد پسند خان جاں بحق ہوگیا گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ مستونگ شہرمیں واقع ہرا پبلک سکول کے پرنسپل عابد کے گھر میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تقریبا 5لاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ لیویز نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں گےءں۔ تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔