|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2025

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر میکرون کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال اور غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی ضرورت پر زور دیا۔

میکرون نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ 22 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی دو ریاستی حل کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطینی حکام کو اقوام متحدہ کے اسرائیل فلسطین جنگ پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل ویزے دینے سے انکار کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا تھا۔