|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے منگل کو قطر پر حملوں کو ’اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے تمام صلاحیتیوں کے ساتھ قطر کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔