|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2025

دشت میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا، آج صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دشت میں منگل کی شام ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 6 بوگیاں پٹڑی سےاترگئی تھیں۔ 

واقعے میں 5 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔