|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2025

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر ہوگئے ہیں۔

حرمین شریفین کی اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیچ ’ انسائیڈ دی حرمین‘ کی جانب سے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ شاہی عدالت نے سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پیچ کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔