کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کی جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے 80کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا اجراء کردیا۔
منگل کو محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبے کی جامعات کے لیے 80کروڑ 19لاکھ 54ہزار 226روپے کی مجموعی گرانٹ کا اجراء کردیا۔
گرانٹ کے تحت جامعہ بلوچستان کے لیے 27کروڑ 29لاکھ 79ہزار روپے سے زائد، بیوٹمز کے لیے 17کروڑ 1لاکھ 99ہزار، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 10کروڑ 17لاکھ روپے، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ میرین سائنسز لسبیلہ کے لیے 7کروڑ 88لاکھ 21ہزار 774روپے، یونیورسٹی آف تربت کے لیے 4کروڑ 10لاکھ 98ہزار 438روپے، یونیورسٹی آف لورالائی کے لیے 2کروڑ 98لاکھ 9ہزار 978روپے، میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کے لیے 1کرور 37لاکھ 2ہزار 725، نیورسٹی آف گوادر کے لیے 1کروڑ 23لاکھ 91ہزار 526روپے، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنز کے لیے 1کروڑ 15لاکھ 52ہزار 378روپے، نیورسٹی آف مکران پنجگور 91لاکھ 90ہزار 62روپے جبکہ نیورسٹی آف بلوچستان کے خاران کیمپس کے لیے 34لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق یہ گرانٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز الاؤنس کے تحت جاری کی گئی ہے جو کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں استعمال کی جاسکے گی