|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2025

کراچی : امریکہ کوئٹہ کے ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے

جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

امریکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ عوام کو خوف اور تشدد سے محفوظ زندگی میسر آ سکے۔ ہم بلوچستان اور پورے ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنے کے حوالے سے پرعزم ہیں