کوئٹہ : سوراب کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے نغاڑ کے ایریا میں تیز رفتار کار اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور عنایت اللہ سکنہ کوئٹہ عبدالستار کیچی بیگ اور زینب جاں بحق ہوگئی
حادثے میں طلحہ اور حذیفہ زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔