کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پرخودکش دھماکے اور مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کرلیا گیا،
واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیاگیا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداددہشتگردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل ٹائون حالی روڈ پر خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیںجائے وقوعہ سے حاصل شدھ اور دیگر دستیاب شواہدکاجائزہ لیاجارہاہے خودکش دھماکے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ حاصل کرنے کے بعد ان کی شناخت کیلئے نادراسے رجوع کرلیاگیاہے ،ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اب تک کوئی گرفتا ری عمل میں نہیں آئی۔