|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2025

پنجگور: واشک میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق گزشتہ شب واشک کے سب تحصیل ناگ میں عرب بورڈ کے مقام پر پروبکس اور زمیاد گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے پروبکس میں سوار شاہ جہاں ولد خیر محمد اور عبدالمالک ولد عبد الخالق ساکنان گدر سوراب تھے۔

زمیاد میں سوار جاں بحق افراد کی شناخت شیراز ولد مستری اشرف اور زبیر بلوچ کے نام سے ہوئی جو ساکنان خدابادان اور آپس میں چچا بھتیجا تھے واضح رہے کہ صرف ایک ہفتے کے اندر واشک اور پنجگور گرد و نواح میں دو مختلف واقعات میں بارہ افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے میں پنجگور کے سیاسی و سماجی ورکر عادل ارباب نے نمایاں کردار ادا کیا