|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2025

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے منگل کو کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بزدلانہ کارروائی میں معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے

بیان میں کہاگیاکہ فارم47کی جعلی حکومت جب سے بلوچستان میں مسلط ہوئی ہے روزاول سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں نااہلی کی انتہا عروج پر ہے حکمرانوں کی جانب سے امن اورترقی کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں حقیقت یہ ہے کہ آج لوگ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں نہ شاہراہوں پر 85ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود جب لوگ گھر سے نکلتے ہیں

توانہیں یہ یقین نہیں ہوتا کہ وہ زندہ بھی واپس آئیں گے یا نہیں ترجمان نے کہاکہ جب تک بلوچستان میںعوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں لایا نہیں

جاتاتب مسائل کاحل ممکن نہیں اربا ب اختیار کر چاہیے کہ وہ ذاتی مفاد کے حامل ٹولے سے نجات حاصل کرکے اقتدار حقیقی نمائندوں کے سپرد کرے تاکہ ملک میں امن بحال اورعوام خوشحال ہوسکیں۔