|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2025

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف دو بھرپور اور کامیاب آپریشنز کرکے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا

جو ہمارے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دشمن ایجنسیوں کے مہرے اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے،

لیکن سکیورٹی اداروں نے ان کے عزائم کو پوری قوت سے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کو قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطنِ عزیز کی سلامتی کو یقینی بنایا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ہر سطح پر اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔