کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بہترین کام کررہے ہیں اکا دکا اختلاف جمہوریت کا حصہ ہیں ۔
یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
میر ظہور بلیدی کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت میں اختلاف کی باتیں سوشل میڈیا کی ہیںسوشل میڈیا بے لگام ہے میں سوشل میڈیا کی بات کو سنجیدہ لیتا ہوں نہ کمنٹس کرتا ہوں ،
ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبے میں دن رات محنت کررہے ہیں ،لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں ،،اکا دکا اختلاف رائے،، جمہوریت میں یہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں جسے بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے ۔