کوئٹہ: کوئٹہ میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرسیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے اور مزید ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے
شہر کے حساس مقامات اور رش والی جگہوں پرسادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کرکے مشکوک افراد اورگاڑیوں پر کڑی نظررکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر بھر میں پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی کو ہائی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورمشکوک گاڑیوں کی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔
جمعہ کو شہرمیں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جہاں تعینات پولیس اہلکار نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے شہریوں کوتلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دیتے رہے۔
پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگردمشکوک افراد اور چیزوں پر کڑی نظر رکھیں اورکسی بھی مشکوک شخص یا چیز کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاع دیں۔