کوئٹہ : کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی 68 کانفرنس میں ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ایشن ریجن و رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے صوبہ بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کیا اور انکی ڈائیلاگز کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل اور کاونٹر ٹیرزم و شدت پسندی کے موزوں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے
اور اس نے ہمیشہ امن ، آشتی کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل کیا ہے ۔جبکہ پاکستان اور خصوصا” بلوچستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا سخت شکار رہا ہے جس سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بلکہ انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا مگر ہمارے اس صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
ایم پی اے فرح عظیم شاہ نے تنازعات کے پرامن حل اور کاونٹر ٹیرزم و شدت پسندی کی تجاویز کو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی میں اس پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی منظوری بھی دی گئی جو کہ پاکستان اور خصوصا” صوبہ بلوچستان کے لئے اعزاز ہے۔